26 ستمبر 2014 - 15:49
ایران نے کیا یمن میں سیاسی سمجھوتے کا خیر مقدم

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران یمن میں، صدر اور حکومت مخالفین کے درمیان طے پانے والے سیاسی سمجھوتے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران یمن میں، صدر اور حکومت مخالفین کے درمیان طے پانے والے سیاسی سمجھوتے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں کویت کے وزیر خارجہ شیخ محمد الصباح کے ساتھ ملاقات میں، یمن کے تمام سیاسی فریقوں کو صبرو تحمل سے کام لینے اور سیاسی سمجھوتے کی پابندی کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تہران، یمنی قوم اور حکومت کے درمیان مصالحت کے لئے جاری مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ ایران اور کویت کے وزیر خارجہ نے اسی طرح علاقائی تبدیلیوں کے سلسلے میں دو طرفہ  تعلقات کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے امیر کویت کے حالیہ دورۂ تہران میں انجام پانے والے دو طرفہ سمجھوتوں پر عملدر آمد پرتاکید کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲